روس کے مشرقی ساحل پر شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

0
84

روس کے مشرقی حصے میں ایک طاقتور زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، جو جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل کے قریب پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی شہر سے تقریباً 111 کلومیٹر مشرق میں محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 39.5 کلومیٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات میں شدت 7.5 بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں معمولی کمی کی گئی۔ اس زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور ساحلی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply