روس کایوکرین پرڈرون حملہ ، 7افرادہلاک

ہاٹ لائن نیوز :روس کایوکرین پررات کےوقت ڈرون سےحملہ ، 7افرادہلاک ہوگئے ۔
مقامی یوکرینی عہدیداروں اور ہنگامی خدمات کیمطابق ، یہ حملے سعودی عرب میں سیز فائر کی بات چیت سے قبل کیے گئے تھے ، جہاں یوکرین اور روس پیر کے روز امریکی ثالثی میں غیر براہ راست گفتگوکرنے جارہے ہیں تاکہ طویل عرصے سے چلنے والے حملوں میں عارضی طور پر وقفے طے کی جاسکے۔
یوکرائن کے وفد سعودی عرب میں غیر براہ راست بات چیت سے ایک دن قبل امریکی عہدیداروں سے ملاقات کرینگے ، یوکرائن کے صدرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین جزوی طور پر جنگ بندی کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کے لئے تکنیکی ٹیموں کو بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے۔









