روس کاہندوستان کی دوا ساز کمپنی پرمیزائل حملہ

0
137
روس کاہندوستان کی دوا ساز کمپنی پرمیزائل حملہ

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانے نے دعوی کیاہے کہ روسی میزائل حملے نے کییف میں ایک ہندوستانی دواسازی کی کمپنی کسوم کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کے روز یوکرائن کے سفارت خانے نے الزام لگایا کہ ماسکو نے ہندوستان کے ساتھ “خصوصی دوستی” کے باوجود جان بوجھ کر ہندوستانی کاروبار کو نشانہ بنایا۔

یوکرائن کے سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا ، “آج ، روسی میزائلوں نے یوکرین میں ہندوستانی دواسازی کی کمپنی کسم کے گودام کو نشانہ بنایا۔ ایک طرف ماسکو ہندوستان کیساتھ خصوصی دوستی کا دعوی کرتا ہے ، دوسری طرف جان بوجھ کر ہندوستانی کاروبار کو نشانہ بنا رہا ہے ، جس سے بچوں اور بوڑھوں کیلئے مخصوص دوائیں تباہ ہورہی ہیں۔

Leave a reply