روس نے انڈین صارفین کو آگ بگولہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، روس میں شراب کی ایک کمپنی نے مبینہ طور پر مہاتما گاندھی کی تصویر کو اپنے بیئر کین پر چھاپاہے ، جس سے ہندوستانی شہری آگ بگولہ ہوگئے ۔
اس رپورٹ کیمطابق ، تنازعہ اسوقت شروع ہوا جب اوڈیشہ کےرہنما سپرنو ستپتی نے بیئر کین کی تصاویر شیئر کیں ، جسمیں مہاتما گاندھی کی تصویر دیکھی گئی ، جو ‘ریورٹ’ نامی ایک برانڈ سےہے۔
سپرنو ستپتی نےوزیر اعظم نریندر مودی سے روس کیساتھ اپنے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو حل کرنےکوکہہاہے۔
جیسے ہی بیئر کین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئے ، بہت سے ہندوستانی صارفین نے اس برانڈ کی مذمت کی اور اسکوہندوستان کی بے عزتی قراردیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا ، “یہ حیرت انگیز اور ناقابل قبول ہے ، جبکہ دوسرے نے لکھا ہے کہ یہ ہندوستان کی توہین ہے۔









