روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

0
99
روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

روس اور انڈونیشیا میں گزشتہ رات شدید زلزلے محسوس کیے گئے، جن کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں رات گئے 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی اور یہ زلزلہ 29 جولائی کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کا آفٹر شاک تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ تاہم، تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز نبائر شہر کے قریب بتایا گیا ہے۔ زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، ایئرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک سرکاری عمارت کی چھت گرنے کی اطلاعات ہیں۔ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک متاثر ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دونوں ممالک کے حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ ہنگامی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

Leave a reply