روسی فضائی حملے میں 2 افراد مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں رات گئے روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی علاقے کی فوجی انتظامیہ نے اتوار کو کہا کہ روسی فضائی حملے نے سومی کو راتوں رات نشانہ بنایا، انتظامیہ نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔









