
روبوٹس مختلف شعبوں میں تیزی سے اپنا مقام بنا رہے ہیں، مگر کھیلوں میں وہ اب بھی انسانوں کے برابر نہیں آئے تھے۔ لیکن مستقبل قریب میں یہ منظر بدل سکتا ہے، جہاں ومبلڈن جیسے ٹورنامنٹس میں اعلیٰ سطح کے کھلاڑی روبوٹ کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔
چینی کمپنی گال بوٹ نے حال ہی میں ایک روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کے قابل بنایا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے یونی ٹری کے تیار کردہ روبوٹ کو استعمال کیا اور اسے انسانی حرکات کو سمجھنے کی تربیت دی، تاکہ وہ جان سکے کہ ٹینس کھیلنے کے لیے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ انسانی حرکات کو سیکھنے کی اس حکمت عملی نے حیران کن نتائج دیے اور روبوٹ حقیقی مقابلے میں انسان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کے قابل ہو گیا۔
یونی ٹری جی 1 نامی روبوٹ نے اپنے پہلے مقابلے میں گیند کو مختلف انداز میں واپس بھیجا اور محققین نے کہا کہ نتائج توقع سے بہتر رہے۔ اس کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں روبوٹ کھیلوں کے میدان میں انسانوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔









