رواں ماہ وزیراعظم سعودی عرب کادورہ کریں گے

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کادورہ کرینگے۔
دفتر خارجہ کیمطابق ، وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کرینگے ، شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کرینگے۔
ترجمان کیمطابق ، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کیساتھ وزیراعظم بھی شامل ہونگے۔ اس اجلاس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امن وسلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اجلاس کےدوران ، مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کےبارےبھی میں مشاورت ہوگی ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت وداخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا۔