
ہاٹ لائن نیوز : رواں سال کا تیسرا پورا چاند آج دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 26 منٹ پر نظر آئے گا، اس وقت چاند زمین سے کم سے کم فاصلے پر ہوگا۔
سپر مون سب سے پہلے ان ممالک میں دیکھا جائے گا جہاں اس وقت رات ہوگی، بشمول نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان جبکہ پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہو سکے گا۔









