“رنگ کالاہے”دلہن نےشوہرکےطعنوں سےتنگ آکرخودکشی کرلی

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں 19 سالہ شادی شدہ لڑکی نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کیمطابق واقعہ کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا جہاں لڑکی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔
رپورٹس کیمطابق شاہانہ ممتاز کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہانہ کے شوہر اور دیگر سسرال والوں نے انکی رنگت اچھی نہ ہونے اور انگریزی میں مہارت نہ ہونے پر ہراساں کیا۔
اہلخانہ کے مطابق شاہانہ نے اپنی ساس سے بھی مدد لینے کی کوشش کی لیکن اس کی ساس نے جواب دیا کہ اسکا بیٹا زیادہ سمجھدار اور صاف گو لڑکی کا مستحق ہے۔ پولیس کیمطابق شاہانہ کی خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملےکی تفتیش کی جارہی ہے۔









