رفح کراسنگ دو سال بعد جزوی طور پر کھول دی گئی

0
66
رفح کراسنگ دو سال بعد جزوی طور پر کھول دی گئی

غزہ: اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ کو تقریباً دو سال بعد محدود پیمانے پر پیدل آمدورفت کے لیے دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کراسنگ سے گزرنے والے افراد کو سخت سکیورٹی جانچ کے مراحل سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد روزانہ لگ بھگ 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے جبکہ تقریباً 50 افراد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ یورپی نگرانی کی ٹیمیں رفح کراسنگ پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔ تاہم کراسنگ کھلنے کے باوجود اب تک غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسے آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

Leave a reply