رشوت لیتے ہوئے 164 سرکاری ملازمین گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں محکمہ انسداد بدعنوانی نے رشوت ستانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق مختلف وزارتوں سے ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کیمطابق نومبر میں کرپشن کے الزام میں 3سو70 افراد سے تفتیش کی گئی جسکے بعد کچھ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اس سے قبل ستمبر میں سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے کنگ عبداللہ پورٹ پر ایک کارروائی کے دوران زکوٰۃ، ٹیکس،کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ یہ کارروائی وزارت داخلہ کے تعاون سے کی گئی، جس میں مذکورہ ملازمین کو 6 رہائشی غیر ملکیوں سے رشوت لیتےہوئے حراست میں لیا گیا۔









