رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے

0
117
رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے

رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے تقریباً 6 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ان کے مطابق کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply