رحیم یارخان میں اندوہناک واقعہ، شوہر کا بیوی بچوں پر تیزاب حملہ

رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کرنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی، بیٹی اور دیگر اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سسرال میں داخل ہوا اور تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئیں، جبکہ 4 سالہ بچی اور 70 سالہ بزرگ خاتون سمیت تین افراد کو شدید جھلسنے کے باعث بہاولپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کے جسم اور چہرے کا تقریباً 70 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔









