
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رحمہ زمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہیں کیونکہ اداکارہ ابھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی مختلف پوسٹ شیئر کی ہیں۔
وہ اپنی شادی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی، لیکن انہوں نے کس سے شادی کی اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔









