رجب بٹ اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

0
75

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی اہلیہ ایمان سے علیحدگی کی قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں، تاہم اب حقیقت سامنے آچکی ہے۔

ایمان حال ہی میں اپنے سسرال واپس پہنچی ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رجب کے اہل خانہ، جن میں والدین اور بہن غزل شامل ہیں، نے ایمان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں بھرپور محبت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے نہ صرف ایمان اور اپنے گھر والوں سے بات کی بلکہ ایمان سے معافی بھی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینے ذاتی چیلنجز سے بھرپور تھے جس کے باعث وہ اپنی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کر پائے۔

ایمان نے بھی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اور رجب جلد والدین بننے والے ہیں۔ انہوں نے تمام مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا صارفین ایمان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے ایمان کی بردباری، صبر اور گھر کو جوڑے رکھنے کے عزم کو سراہا ہے۔ بہت سے مداحوں نے رجب بٹ کے خاندان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ ایمان کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا ہے۔

یوں، نہ صرف علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں بلکہ رجب اور ایمان نے ایک نئے آغاز اور آنے والے خوشیوں کی خبر دے کر مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

Leave a reply