ربیکا حسین کی شادی میں ملنے والی سلامیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
106
ربیکا حسین کی شادی میں ملنے والی سلامیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین اور حسین ترین نے اپنی حالیہ شادی کے دوران ملنے والی سلامیوں کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اہلیہ ربیکا حسین کے ساتھ شادی کے دوران ملنے والے لفافے کھولے گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف دوستوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی سلامی کے لفافے دیے گئے۔

ربیکا حسین نے ویڈیو میں بتایا کہ ڈاکٹر مدیحہ اور احسن نے 20 ہزار روپے، کشف اور لاریب نے 20 ہزار روپے، معاذ صفدر نے 300 ڈالر، شہیر نے 25 ہزار روپے اور اقرا و اریب نے ایک لاکھ روپے کی سلامی دی۔ دانش تیمور کی جانب سے بھی کئی پانچ ہزار کے نوٹ والے لفافے ملے، لیکن اس کی مجموعی رقم نہیں بتائی گئی۔

جوڑے نے بتایا کہ ان کی شادی میں مجموعی سلامیوں کی رقم 5 لاکھ 18 ہزار روپے رہی۔

Leave a reply