ربیع الاول کاچاند کب نظرآئیگا؛ اہم پیش گوئی

0
181
ربیع الاول کاچاند کب نظرآئیگا؛ اہم پیش گوئی

ترجمان اسپارکو کے مطابق ، ربیع الاوال 1447ہجری کا چاند 23 اگست کو 11:06 بجے پیدا ہونے کی امید ہے ، نیا چاند 24 اگست کی شام 32 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمرمیں 45 منٹ کا فرق ہوگا ، لہذا 24 اگست کو چاند کو دیکھنے کا قوی امکان موجود ہے۔

اسپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ربیع الاوال کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی ، اسی بنیاد پر 12 ربیع الاول جمعہ ، 5 ستمبر کو ہوگی۔

Leave a reply