راہگیر خاتون کے سامنے نوجوان کی ناشائستہ حرکت

0
147
راہگیر خاتون کے سامنے نوجوان کی ناشائستہ حرکت

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 میں راہگیر خاتون کے سامنے ایک نوجوان کی فحش حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد نوجوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں نوجوان خاتون کے پاس سے گزرتے ہوئے نازیبا اشارے کرتا ہے جب کہ اس کے دوست نوجوان کی اس فحش حرکت کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے وہی حرکت دہرانے کو کہتے ہیں۔ دوسرے لوگ بھی جائے وقوعہ پر آتے جاتے ہیں۔

نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنے کیے پر افسوس ہے، میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔

پولیس کے مطابق لڑکے کو مقامی علاقائی حکام نے طلب کیا تھا تاہم ابھی تک کسی نے واقعے کی اطلاع نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں شکایت کی گئی توپھرقانون کیمطابق کارروائی کی جائیگی۔

Leave a reply