راولپنڈی: گوجرخان میں گیس لیکج دھماکے میں خاتون جاں بحق، 4 زخمی

0
15
راولپنڈی: گوجرخان میں گیس لیکج دھماکے میں خاتون جاں بحق، 4 زخمی

راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں گیس لیکج کے باعث ایک شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون موقع پر ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کم از کم 4 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ مقامی رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر قیمتی اشیاء نکالیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹھاکرہ داخلی نڑالی کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a reply