راولپنڈی کی انسپکٹر ارم خانم نے عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

0
93
راولپنڈی کی انسپکٹر ارم خانم نے عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں منعقد ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی کھلاڑی سپنا کو شکست دے کر عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔ انسپکٹر ارم خانم نے دو گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔

واپسی پر راولپنڈی پولیس لائنز میں انسپکٹر ارم خانم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی شاندار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ ارم خانم نہ صرف پنجاب پولیس کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر ارم خانم کو اولمپک ٹارچ اٹھانے کے لیے بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈیڈ لفٹ مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Leave a reply