راولپنڈی میں نئی الیکٹرک بسیں چلانےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوش خبری، شہر میں 102 الیکٹرک بسیں چلانیکا فیصلہ کر لیا گیا، تجویز آج نیوز نے حاصل کرلی۔
الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کی لاگت 7 ارب روپے سے زائد ہے، یہ منصوبہ راولپنڈی کے 84 کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلیے 4.7 ارب روپے جاری کیے ہیں ،راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی سودمند ثابت ہوگا۔









