
راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی تردید
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے بارے تمام خبروں کی تردید کی ہے، ایکس سے جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیسکو حکام سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کرتی ھے، اور آئیسکو ریجن میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، انہون نے کہا کہ کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو ایسے احکامات جاری نہیں کئے گئے۔
آئیسکو کے حکام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، آئیسکو ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں مگر مکمل گرڈ اسٹیشن بند کرنے اور بلیک آوٹ کرنے کے احکامات بالکل نہیں دیے گئے، آئیسکو ٹیمیں الرٹ ہیں اور کنٹرول روم میں سئینر افسران مختلف شفٹوں میں سٹاف کے ساتھ موجود ہیں، کمپلینٹ سٹاف کو تمام ضروری سامان دے دیا گیا ہے۔








