رانا ثناءاللہ کےگھر حملہ کرنےوالے ملزم بری

0
240
رانا ثناءاللہ کےگھر حملہ کرنےوالے ملزم بری

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناءاللہ کےگھر پرحملہ کرنےمیں ملوث 10 سے زائد ملزمان کی عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔

عدالت نےرانا ثنا اللہ کےگھر پرحملہ کےالزام میں12ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردی ، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےفیصلہ سنایا ۔

عدالت نے کہا ہے ملزم کے بیان سے کبھی کسی دوسرےملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئی ہیں کوئی ایک کابتا دیں ۔

وکیل نےعدالت میں بتایا ہےکہ ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو مقدمے میں کب نامزد کیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں اور پولیس ملازمین پر بھی حملہ کیا کانسٹیبل پر تشدد کیا ۔

تفتیشی افیسر نے عدالت میں بتایا کہ 3 ملزمان کی موقعہ پر تصویر موجود ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ مقدمہ 9 مئی کو درج ہوا جبکہ ملزمان کو 12 مئی کو نامزد کیا ، ملزمان کی دہشت گردی عدالت فیصل اباد میں 20 تاریح کو ضمانتیں خارج ہوئی اور 26 کو لاہور ہائیکورٹ دائر کر دی گئی ۔

Leave a reply