رانا اقبال اور منشااللہ بٹ پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے

لاہور: پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے رانا اقبال اور منشااللہ بٹ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی اس تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اعلیٰ کی مشیر انوشہ رحمان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
نئے وزرا کی شمولیت کے بعد کابینہ میں ارکان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔









