
فرانس کی رافیل طیاروں کی فروخت اور پائلٹ تربیت نے بھارت کے لیے خدشات پیدا کر دیے
فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے فیصلے نے بھارت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ان ممالک نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت دینے کی اجازت دی ہے، جس سے بھارتی فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے افشا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یورپی دفاعی تجزیہ کار بابک تغوائی کے مطابق، فرانس کی یہ پالیسی دفاعی ٹیکنالوجی کی فروخت میں نرم رویہ اپنانے کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں یہ جدید ٹیکنالوجی ایسے ممالک تک پہنچ رہی ہے جو نیٹو یا بھارت کے مقابلے میں اہم سمجھے جاتے ہیں۔









