راشد لطیف نے اعظم خان کودلیرکیوں کہا ؟

0
260
راشد لطیف نے اعظم خان کودلیرکیوں کہا ؟

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور کھیلوں کے تجزیہ کار نعمان نیاز نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلے پر فلسطینی اسٹیکر لگا کر کھیلنے پر سراہا۔

سابق کپتان راشد لطیف اور کھیلوں کے تجزیہ کار نعمان نیاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر کہا کہ میں اعظم خان کی ہمت کو سراہوں گا، جنہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جب لیگز میں کھیلنے والا کرکٹر بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ پر انحصار کرتا ہے تو اس جانب سے اتنی ہی ہمت کا مظاہرہ کرنا بڑی بات ہے۔

نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو ریفری نے بیٹ تبدیل کرنے کی تنبیہ کی تھی لیکن انہوں نے جرمانہ قبول کرلیا، اس موقع پر راشد لطیف نے کہا کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے دوران جب کھلاڑیوں نے فلسطین کی حمایت میں ٹویٹ کیا تو بورڈ نے کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔

Leave a reply