راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

0
99
راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
سینیٹ کے سیکرٹری حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کے طور پر ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اپوزیشن کے 32 اراکین میں سے 22 نے راجہ ناصر عباس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے اعلان کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے اور وہ رولز کے مطابق سینیٹر ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید وضاحت کی کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سینیٹ سیکریٹریٹ میں عدالتی کارروائی کے باعث ہوئی، لیکن اب یہ عمل مکمل ہو گیا ہے۔

Leave a reply