دی لیجنڈآف مولاجٹ بھارت میں ریلیزہونےکوتیار ؟

0
269
دی لیجنڈآف مولاجٹ بھارت میں ریلیزہونےکوتیار ؟

ہاٹ لائن نیوز : اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار فواد خان کی میگا ہٹ فلم بھارتی شائقین کے لیے 20 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی دیگر اہم کرداروں میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زی اسٹوڈیوز کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply