
ہاٹ لائن نیوز : دیویانکا ترپاٹھی اپنے شوہر وویک داہیا کے ہمراہ اپنی آٹھویں سالگرہ منانے یورپ گئی ہوئی تھیں کہ اس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ نے بھارت واپسی کیلیے بھارتی حکومت سے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔
جوڑے نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے ان کا بیشتر قیمتی سامان چوری ہو گیا ہے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ وہاں بالکل ٹھیک ہیں، گاڑی اس ریزورٹ میں کھڑی تھی جہاں سے سامان چوری کیا گیا تھا۔ چوری ہونے والی اشیاء میں پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔
دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر نے اٹلی میں ہندوستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا اور ان سے مدد کی اپیل کی۔









