
دیور اور بھابھی نے ایک ساتھ زہریلی گولیاں کھا لیں
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے میں ایک عورت اور مرد نے زہرہلی گولیاں کھالیں، گولیاں کھانے کے بعد حسن جاں بحق جبکہ زارا بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج ہو رہا ہے، دونوں رشتے میں دیور اور بھابھی بتائے جا رہے ہیں۔
مرد کی والدہ کے بیان کے مطابق بہو نے بیٹے کو گولیاں دے کر بعد میں خود بھی کھائیں، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں، مزید صورتحال تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔







