دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا

0
158
دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر سکھر میں دیرینہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح افراد نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق چوہان برادری سے ہے اور متاثرہ افراد اسپتال سے واپس گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق چوہان برادری سے ہے جن کی شناخت قادر بخش، عزیز اللہ ،مشتاق چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور کزن شامل ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

Leave a reply