دیابین کو بگ باس کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش

0
157
دیابین کو بگ باس کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن چند دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کے الٹا چشمہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا وکانی عرف دیا بین کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی بار کئی سیزن میں شرکت کی پیشکش کی گئی جسے اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس سال انہوں نے دیشا وکانی کو 65 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری رقم کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش سے زیادہ حیران کن ہے کہ اداکارہ نے اس غیر معمولی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

Leave a reply