
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی دو بہنوں کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں عدالت نے 16 مارچ تک توسیع کر دی ۔
جج نویداقبال ، ارشدجاوید چدھڑ نےضمانت درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئیں ، عدالت نے پولیس کو مقدمات کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر تھانہ نصیر آباد،اور ماڈل ٹاؤن میں دو مقدمات درج ہیں ۔








