دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار شہید، 15 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کیمطابق ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہداء کی میتوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔









