دہشت کی علامت ؛ کرولا گینگ پھر سرگرم ہو گیا

0
149
دہشت کی علامت ؛ کرولا گینگ پھر سرگرم ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں دہشت کی علامت بننے والا کرولا گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔ کرولا گینگ کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق کرولا گینگ نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں کرولا گاڑی کا استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا۔

مذکورہ کرولا گینگ کے ملزمان نے ایک خاندان کو یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کر دیا۔ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔

Leave a reply