دہشتگرد اپنےہی ساتھیوں کےہاتھوں مارا گیا

0
155
دہشتگرد اپنےہی ساتھیوں کےہاتھوں مارا گیا

ہاٹ لائن نیوز: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ سی ٹی ڈی ٹیم معجزانہ طور پر بچ گئی ۔

خفیہ اطلاع پر کیے گئے چھاپے کے دوران 3 دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، سیفٹی فیوز، دھماکہ خیز مواد، کارتوس برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply