دہشتگردوں کا مسجدپرحملہ ، 44 افرادشہید

0
133
دہشتگردوں کا مسجدپرحملہ ، 44 افرادشہید

ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک نائجر میں ایک مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق ، دہشت گردوں نےجمعہ کےروز نائجرکے دیہی قصبے کورو میں ایک مسجدپر حملہ کیا۔

وزارت داخلہ کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وحشیانہ حملے کوورو کے ایک دیہی علاقےمیں ایک مسجد میں کیا گیا تھا جب لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔

دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر لیا اور لوگوں کو نشانہ بنایا ، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور مکانات کو بھی آگ لگادی۔

واقعے کی رپورٹ پر ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچی۔ متعدد زخمی افراد کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی مددکیلئے اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

Leave a reply