دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

0
207
دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اقدامات سموگ پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور افسران کا اجلاس بلایا۔

عدالت نے کہا کہ لاہور میں داخل ہونے والے ٹرک اور لاریاں سموگ کا بڑا ذریعہ ہیں، سموگ پھیلانے والی تمام گاڑیوں کو ضبط کیا جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ بسوں اور لاریوں کی فٹنس چیک کرے، فٹنس کے تقاضے پورے نہ کرنے والی تمام گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ کمشنر لاہور لاہور اور اس کے گردونواح میں رات 8 بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کے لیے اجلاس بلائیں۔ اتوار کو تجارتی سرگرمیوں پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جائے۔ موٹروے پر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے، شادی بیاہ کی تقریبات کو محدود کرنا اور شرکاء کو کم کرنا بھی اچھا حل ہے۔

Leave a reply