دھند کا راج، پنجاب کی اہم موٹرویز پر ٹریفک معطل

0
92
دھند کا راج، پنجاب کی اہم موٹرویز پر ٹریفک معطل

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر موٹرویز پر ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان جبکہ موٹروے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مزید برآں، خراب موسمی صورتحال کے باعث سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر سے قبل موسم اور ٹریفک کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply