دھرندھر‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ بڑے پروجیکٹس سے باہر

0
107
دھرندھر‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ بڑے پروجیکٹس سے باہر

بولی وڈ کی ہٹ ایکشن فلم ’دھرندھر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے ڈان 3 اور اکشے کھنہ نے دِرشیم 3 چھوڑ دیا ہے۔ فلم نے بھارت میں تقریباً 600 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر 875 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا، جس نے اداکاروں کی پروجیکٹس کے انتخاب پر اثر ڈال دیا۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ ایک ہی نوعیت کے کرداروں میں نہیں پھنسنا چاہتے، جبکہ اکشے کھنہ نے کردار اور معاوضے میں تبدیلی نہ ہونے پر فرنچائز سے دستبرداری اختیار کی۔ ’دھرندھر‘ کی کامیابی نے واضح کیا کہ اب اسٹارز اپنی مرضی کے فیصلے کر سکتے ہیں اور پرانی فرنچائز بھی کسی کو مجبور نہیں کر سکتی۔

فلم نہ صرف 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ریلیز بن گئی بلکہ بولی وڈ میں اسٹار پاور اور پروڈیوسرز کے تعلقات میں بھی ایک نیا موڑ لے آئی ہے۔

Leave a reply