’دھرندھر‘ خلیجی ممالک میں ریلیز نہ ہو سکی، کروڑوں ڈالر کا نقصان

0
81
’دھرندھر‘ خلیجی ممالک میں ریلیز نہ ہو سکی، کروڑوں ڈالر کا نقصان

بولی ووڈ کی ایکشن اور جاسوسی فلم ’دھرندھر‘ نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک میں فلم کی نمائش نہ ہو سکنے کے باعث پروڈیوسرز کو نمایاں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
اوورسیز فلم ڈسٹری بیوشن سے وابستہ پرنب کپاڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو تقریباً ایک کروڑ امریکی ڈالر کے ممکنہ ریونیو سے محروم ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج کی مارکیٹ ہمیشہ سے بولی ووڈ کی ایکشن فلموں کے لیے منافع بخش رہی ہے اور اگر وہاں ریلیز ہوتی تو آمدن میں واضح اضافہ ممکن تھا۔
پرنب کپاڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ اس کا متنازع بیانیہ قرار دیا گیا، جس کے باعث متعلقہ ممالک کے حکام نے اسے نمائش کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک بڑا کاروباری نقصان ہے، لیکن ہر ملک کے قوانین اور ثقافتی حساسیت کا احترام کرنا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی چند بھارتی فلمیں خلیجی ممالک میں ریلیز سے محروم رہ چکی ہیں، جن میں فلم ’فائٹر‘ بھی شامل ہے۔ پروڈیوسرز کی جانب سے مکمل کوشش کے باوجود حتمی فیصلہ مقامی حکام ہی کرتے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں پابندی کے باوجود فلم نے بھارت، یورپ اور شمالی امریکا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس کے بعد اس کا مجموعی عالمی کلیکشن 1100 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خلیجی مارکیٹ بھی دستیاب ہوتی تو یہ اعداد و شمار مزید بڑھ سکتے تھے۔
پرنب کپاڈیا نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر کی تعطیلات کے دوران خلیجی ممالک میں مقیم کئی افراد یورپ اور امریکا کا سفر کر’دھرندھر‘ خلیجی ممالک میں ریلیز نہ ہو سکی، کروڑوں ڈالر کا نقصانتے رہے، جہاں انہوں نے سینما گھروں میں فلم دیکھی، جس سے کسی حد تک نقصان کی تلافی ہو سکی۔
ہدایت کار آدتیہ دھر کی اس فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے اور یہ دو حصوں پر مشتمل جاسوسی ایکشن سیریز کا پہلا حصہ ہے۔
فلم میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، سنجے دت، آر مادھون، راکیش بیدی اور سارہ ارجن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ’دھرندھر پارٹ ٹو‘ کی ریلیز عید 2026 پر متوقع ہے، اور فلمی تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ اس کا اگلا حصہ عالمی سطح پر مزید بڑی کامیابی سمیٹے گا۔

Leave a reply