دکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ، 21 مزدور جاں بحق

0
152
دکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ، 21 مزدور جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آوروں نے کوئلے کی دس کانوں کےانجنوں کوبھی آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں سول سیکیورٹی اہلکار اجمل بھی شہید ہوئے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔

اس سے قبل دکی میں جمعرات کی رات مسلح افراد نے شہر سے 7 کلومیٹر مغرب میں واقع جنڈ کول کمپنی میں ڈسٹرکٹ چین مین دکی حاجی خیر اللہ ناصر کی کوئلے کی کانوں پر حملہ کیا، حملہ رات 11 بج کر 45 منٹ پر کیا گیا۔

ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کیمطابق حملے میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنیوالے 20 مزدور جانبحق اور 7 زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر کے مطابق مسلح افراد نے جنڈ کول کمپنی میں واقع میری نجی کوئلہ کانوں پر حملہ کیا، مسلح افراد نے کوئلے کی کان کے 10 انجنوں کو بھی پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جب کہ حملے میں بھاری ہتھیار، راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا۔

Leave a reply