دپیکا پڈوکون کی آواز میں اب میٹا اے آئی سے بات کریں

0
46

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے میٹا کی جدید اے آئی ایپ کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ وہ اب میٹا اے آئی کی نئی آواز بن گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین ان سے انگریزی زبان میں بات چیت کر سکیں گے۔

دپیکا کی آواز پر مبنی یہ اے آئی فیچر بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہوگا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا اسٹوڈیو میں اپنی آواز ریکارڈ کروا رہی ہیں، جو اب دنیا بھر میں صارفین کو ایک منفرد چیٹ تجربہ فراہم کرے گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہے، جس کے ذریعے وہ ٹیکنالوجی کے شوقین مداحوں کے مزید قریب آ سکیں گی۔

Leave a reply