دو ہزار موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

0
251
دو ہزار موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے تھانہ رضویہ کی پولیس نے چار سال سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں، موٹرسائیکل کی چیسس لوہے کے کارخانے کو فروخت کی جاتی ہے جب کہ کباڑی چیسس کا لوہا پگھلا کرسریا بناتے ہیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ چیسس سے ایک لوڈ شدہ سوزوکی ایک لاکھ روپے میں اور دو لوڈنگ سوزوکی ہفتے میں فروخت ہوتی ہیں۔

ملزمان سے بھاری مقدار میں موٹر سائیکل کی چیسز اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply