دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

0
130
دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : صوبائی دارالحکومت پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق واقعہ پشتہ کھوڑہ کے علاقے صفید ڈھیری میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بنا پر فریق اول اسلام اللہ وغیرہ اور فریق ثانی واحد وغیرہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کیمطابق فریقین میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان، ایس ایچ او شاکر آفریدی اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں۔

Leave a reply