
ہاٹ لائن نیوز : شکارپور میں دو فٹ زمین دو بھائیوں کونگل گئی۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور کے نواحی گاؤں بوجانہ میں زمین کے تنازع پر دو فریقین میں تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق 2 فٹ زمین پر 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ناپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم، مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت عبدالقادر اور ضمیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے زخمی کی شناخت عقیل کے نام سے ہوئی ہے جسے تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔









