دو سالہ بچے کے اغوا ، قتل اور لاش جلانے میں ماں ہی ملوث نکلی

0
165
دو سالہ بچے کے اغوا ، قتل اور لاش جلانے میں ماں ہی ملوث نکلی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ملوث تھی۔ پولیس نے ملزم اور اسکے جاننے والے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خاتون نے آشنا کیساتھ ملکر واقعے کی منصوبہ بندی کی، جسکے بعد 23 جنوری کو رائیونڈ سے دو سالہ اذلان کو اغوا کیا گیا۔

پولیس نے مشکوک بیانات پربچےکی والدہ کا موبائل فون چیک کیا ، اور مسلسل کالیں ایک قریبی رشتہ دار کیطرف سے آئیں۔ جب ملزمہ کوتحویل میں لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اسنے اپنے بیٹے کو اغوا کرنیکے بعد اسکے قتل کا انکشاف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران ، اسنے بتایا کہ اس نے بچے کو آشنا کےپاس بھیج دیا، ملزم کیساتھ مزید تفتیش جاری ہے جس نے بچے کومار ڈالا اور پھرجلایا۔

Leave a reply