دوپہر 12 بجے اٹھنےوالا شخص روزہ کیسے رکھ سکتاہے؟

0
151
دوپہر 12 بجے اٹھنےوالا شخص روزہ کیسے رکھ سکتاہے؟

دوپہر12 بجے اٹھنےوالا شخص روزہ کیسے رکھ سکتاہے؟

ہاٹ لائن نیوز : مشیر خیبر پختوننہوا بیریسٹرسیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیر انفارمیشن پنجاب اعظمی بخاری نے کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہے وہ کسطرح روزہ رکھ سکتا ہے؟

اپنے بیان میں ، وزیر انفارمیشن پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سےمتعلق بیان من گھڑت اور بے بنیاد نہیں ہے۔ دونوں میاں بیوی کو معمول کے لوازمات مہیا کیےجارہےہیں۔

اعظمی بخاری نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کوخواب آیاہے،کہ اسکےآقاکوکھانانہیں مل رہا۔

وزیر انفارمیشن پنجاب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت ، سبزیاں ، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے ، کافی بھی ملتی ہے ، کھانے کے لئے انڈے اور خشک میوہ بھی ملتے ہیں ، بشری بی بی کاکھاناانکی مرضی کیمطابق فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو دن قبل انکی پارٹی کے ترجمان نے بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے بارے میں بھی جھوٹ بولا ، پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کل آدھے گھنٹےتک تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر صحتمند قراردیا ہے ، جب پارٹی میں کوئی کارڈنہیں بچتاتومظلومیت اورہمدردی کاکارڈکھیلناشروع کردیتےہیں۔

Leave a reply