دونوں ایوانوں کےایجنڈےمیں آئینی ترمیم شامل نہیں

0
159
دونوں ایوانوں کےایجنڈےمیں آئینی ترمیم شامل نہیں

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر آئینی ترمیم کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تین بجے اور سینیٹ کا اجلاس چار بجے ہوگا جب کہ دونوں ایوانوں کیجانب سے جاری کیے گئے ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل نہیں تاہم قائد ایوان اسحاق ڈارکیجانب سے آئینی ترمیم کو شامل کیا گیا ہے۔ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک ایجنڈا میں شامل ہے، مجوزہ آئینی ترمیم لانے کی صورت میں قواعد و ضوابط کی معطلی کی تحریک ایوان میں پیش کرنا ہوگی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں سوال و جواب کا اجلاس اور دو نکاتی نوٹس شامل ہیں۔ جاری کردہ ایجنڈے میں آئینی ترمیم کا معاملہ شامل نہیں تھا تاہم حکومت ضمنی ایجنڈا پیش کرنے کا آپشن استعمال کر سکتی ہے۔

سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں قائد ایوان اسحاق ڈارکی جانب سے سوالات کی التوا ایجنڈے کا حصہ ہے، ایجنڈے میں سینٹر ضمیر حسین اور سینٹر سیف اللہ ابڑو کی توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

Leave a reply